اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے باہمی معاہدے طے پا چکے ہیں اور بہت سی پاک سعودی کمپنیز کا سرمایہ کاری پر اتفاق رائے ہو چکا ہے۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کئی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کے ایک دوسرے کے ساتھ معاہدے طے پا چکے ہیں، بہت سی سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ اتفاق رائے ہو چکا ہے اور کئی کمپنیاں بات چیت آگے بڑھا رہی ہیں، سعودی سرمایہ کاروں کے وفد کی آمد کران پرنس کے دورہ پاکستان کا اہم حصہ ہے۔جام کمال نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں کئی ملین ایکڑز زرعی زمین ٹھیکے پر دینے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے، زراعت کے شعبے میں جو سرمایہ کاری ہوگی وہ دونوں ممالک کے سرمایہ کار اپنے فائدے دیکھتے ہوئے طے کریں گے۔وزیر تجارت نے کہاکہ پاکستان عرب ممالک کے علاوہ کامن ویلتھ اور وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ بھی تجارت کا حجم بڑھا رہا ہے جس کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات جلد نظر آنا شروع جائیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...