لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آر یا پار سے جلسہ کرنا مراد تھا،کامیاب لاہور جلسے پر پی ڈی ایم قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں، حکومت کے تمام اقدامات کے باجود عوام نے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کی، لاہور بھی نکلا باہر سے بھی لوگ جلسے میں آئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ اب استعفے اور دوسرا فیصلہ کن لانگ مارچ کا آپشن ہے، لانگ مارچ جنوری ہو یا فروری میں اس میں بھرپور طریقے سے شامل ہوں گے، اس نالائق اور نااہل ٹولے کو آخری دھکا دینے کے لیے سب اسلام آباد پہنچیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ آر یا پار سے مراد جلسہ تھا ، حکومت پورا زور لگارہی تھی کہ جلسہ نہیں ہونے دینا، بہت ساری دنیا پنڈال میں نہیں پہنچ سکی، پنڈال سے زیادہ لوگ باہر بیٹھے تھے، جلسے کے شرکا کو گاڑیاں دینے سے روکا گیا اور کرسیاں تک نہیں لانے دی گئیں۔رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ امید ہے ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ پی ڈی ایم کے فیصلوں کی توثیق کرے گی، بے پناہ مقدمات کا اندراج اور کورونا پروپیگنڈے کے باوجود عوام نے پی ڈی ایم کا ساتھ دیا۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...