واشنگٹن(این این آئی)پاکستان اور امریکا نے علاقائی اور عالمی سلامتی و استحکام میں کردار ادا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔میڈیار پورٹ کے مطابق واشنگٹن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مذاکرات ہوئے۔اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ سید حیدر شاہ اور انسداد دہشت گردی کے لیے امریکی محکمہ خارجہ کی رابطہ کار ایمبسیڈر ایلزبتھ رچرڈ نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔مذاکرات میں خطے میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں باہمی مفاد کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی۔مذاکرات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور داعش خراسان سمیت انسداد دہشت گردی کے لیے علاقائی عالمی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات چیت ہوئی۔مذاکرات میں انسداد دہشت گردی کے لیے استعداد کار بڑھانے سمیت تکنیکی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...