اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر و مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اس حکومت کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جمہوریت میں مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہوتا، ایک شخص کی جماعت موجود ہے، جو پارلیمنٹ کو تسلیم نہیں کرتا، جمہوریت میں خود کو منوانے کے لیے دوسرے کا وجود تسلیم کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری مذاکرات کی پیشکش بہت واضح تھی جسے مسترد کردیا گیا، صدر مملکت نے بھی انہیں براہ راست مذاکرات کی دعوت دی جس میں حکومت کی رضامندی شامل تھی۔ایک سوال پر انہوںننے کہاکہ فوجی تنصیبات پر دہشت گرد اور دشمن ملک حملہ کرتے ہیں، اس بار سیاسی جماعت نے کر دیا۔رانا ثنا اللہ نے آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ آزاد کشمیر میں یہ سب بہت پہلے سے چل رہا تھا، معاملات پر پہلے توجہ دینے کی ضرورت تھی، تاہم امید ہے ایک دو روز میں یہ معاملہ حل ہو جائے گا۔پیپلز پارٹی کی کابینہ میں شمولیت کے متعلق انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کابینہ میں شامل نہیں لیکن حکومت کا حصہ ہے، امید ہے کابینہ میں شمولیت کے حوالے سے پیپلز پارٹی جلد فیصلہ کر لے گی۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اس حکومت کو کارکردگی دکھانا پڑے گی اور اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔اپوزیشن کے احتجاج کی صورت میں بجٹ کی منظوری کے حوالے سے رہنما مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ بجٹ منظور کروانے کے لیے ہمارے پاس اکثریت موجود ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...