ترکیہ کے صدر طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان آنے کا امکان

0
109

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کا رواں ماہ پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے حالیہ دورہ ترکیہ کے دوران ترکیہ کے صدر کو پاکستان دورے کی دعوت دی تھی۔خبر رساں ادارے نے وزارت تجارت کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ وزارتوں نے دورے کے دوران زیر بحث آنے والے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مشاورت شروع کر دی ۔ترکیہ کے صدر طیب ایردوان پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں کام کرنے والے اپنے تاجروں کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔