صدارتی انتخابات، بائیڈن اور ٹرمپ کے درمیان پہلا مباحثہ 27 جون کو ہوگا

0
112

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ میں صدارتی انتخابات 2024 کیلیے امریکی صدر بائیڈن کا اپنے حریف سابق صدر ٹرمپ کے ساتھ پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار بائیڈن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے دو بدو بحث کی دعوت قبول کرلی۔امریکی صدر بائیڈن اور ٹرمپ کا دوسرا مباحثہ ستمبر میں ہوگا، امریکا میں 60 ویں صدارتی انتخابات رواں برس 5 نومبر کو ہوں گے۔