افغانستان میں سیلاب کے باعث خوراک کا بحران، وبائیں پھوٹ پڑیں

0
64

کابل(این این آئی)افغانستان میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ سیکڑوں ہلاکتیں ہوچکی ہیں اور ہزاروں افراد بے گھر ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہاگیاکہ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے ہاتھوں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔سیلاب کے باعث متعدد علاقوں کا آپس میں رابطہ منقطع ہونے سے لاکھوں افراد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔متعدد علاقوں میں صحتِ عامہ کے حوالے سے صورتِ حال انتہائی تشویش ناک ہے کیونکہ سیلاب کے ہاتھوں بہت سے وبائیں پھوٹ پڑی ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ طالبان حکومت کو بحال ہوئے تین سال ہوچکے ہیں مگر اب عوام کے لیے کوئی حقیقی بہتری دکھائی نہیں دی۔ طالبان نے سول سوسائٹی کی تنظیموں کو بند کیا، امدادی اداروں کے لیے کام مزید مشکل بنادیا۔ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان کو اڈے کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔