بیجنگ (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کو بیجنگ میں عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خزانہ لان فوآن سے ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور چین کے وزیر خزانہ نے پاک چین مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کو سراہتے ہوئے اسے دونوں ممالک کے درمیان آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے بزنس ٹو بزنس روابط کے پیش نظر مالی تعاون کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ چینی وزیر خزانہ نے پاکستان کی معیشت کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کے اقتصادی ایجنڈے کو سراہا اور مالی استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں میں چین کی پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان مالیاتی اور بینکنگ کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے میں نائب وزیراعظم کے تعاون کو بھی سراہا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے گورننس، ریونیو اور کاروبار کرنے میں آسانی پر حکومت پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کا ذکر کیا۔ انہوں نے چین سے سرمایہ کاری کو پاکستان کی ترجیح کے طور پر بھی اجاگر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں زراعت، آئی ٹی، کانوں اور معدنیات اور قابل تجدید توانائی کے شعبے شامل ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...