اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے پاکستان کی برآمدی اور کاروباری شعبوں میں اہم مسائل کے حل کے لیے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ جمعرات کو وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر کاروباری شعبے کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اجلاس میں اعلی برآمد کنندگان، کاروباری شخصیات ، خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی )کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل تبسم حبیب، ایف بی آر، خزانہ، صنعت، میری ٹائم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں کے مختلف وزارتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔چیمبرز آف کامرس، پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی )، تاجر برادری اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی طرف سے وزارت کو وقتا فوقتا مطلع کیے جانے والے معاملات پر اسٹیک ہولڈرز اور متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ براہ راست انگیج ہو کر عملی حل نکالنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جام کمال نے اجلاس میں ایف بی آر کے چیئرمین، اسٹیٹ بینک کے گورنر، اور سیکریٹری خزانہ کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہارکیا اور 20 تاریخ کو ہونے والے دوسرے اجلاس میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایات کی۔ اجلاس میں برآمد کنندگان اور کاروباری نمائندوں نے تحفظات کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر کی جانب سیمتعلقہ محکموں کو فوری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی، جس میں 24 گھنٹے کے اندر فیڈ بیک درکار ہے۔ کلیدی مسائل میں لیکویڈیٹی چیلنجز، کاروباری لاگت، ایک توسیع شدہ ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس )، ٹیکس کی سہولت، صنعت کی حیثیت کی پہچان، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی (ای پی زیڈ اے )کا بہتر انتظام شامل ہیں۔شرکا نے شپنگ کمپنیوں کے لیے ریگولیٹری باڈی کی کمی، ٹیرف ریشنلائزیشن، انفراسٹرکچر کی کمی اور سیکیورٹی کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیرِ تجارت نے سازگار کاروباری ماحول کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور کراچی میں کاروباری رہنماں کے ساتھ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ اجلاس کا حوالہ دیا، جس میں برآمدات کے ذریعے معیشت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی جبکہ آئندہ اجلاس 20 مئی کو فالو اپ کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...