واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ سے فون پربات کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ رفح میں کسی بھی ممکنہ فوجی آپریشن سے قبل شہریوں کی حفاظت اور انسانی امداد کے بلاتعطل بہا ئوکو یقینی بنانے کی “ناقابل تردید ضرورت” ہے۔امریکی ایوان نمائندگان نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ریپبلکن کے زیر کنٹرول بل میں صدر جو بائیڈن سے اسرائیل کو ہتھیار بھیجنے کی حمایت کی جائے گی۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگان)نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوآو گیلنٹ کے ساتھ غزہ میں ایک تیرتی بحری گودی کھولنے کے لیے امریکہ کی جانب سے محصورین کی امداد میں اضافے کے لیے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دونوں وزرا دفاع نے غزہ میں فلسطینیوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا، جس میں کارم شلوم اور رفح کراسنگ سے امداد کی ترسیل بھی شامل ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ آسٹن نے رفح میں کسی بھی ممکنہ اسرائیلی فوجی کارروائی سے قبل فلسطینی شہریوں کے تحفظ اور امداد کے بہا ئوکو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...