منامہ(این این آئی)بحرین میں عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں دو ریاستی حل تک فلسطین میں عالمی امن فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادراے کے مطابق مشترکہ اعلامیے میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کراسنگ پر اسرائیل کے قبضے کی مذمت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی ہی بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں کو راکٹوں اور میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔عرب لیگ کے مشترکہ اعلامیے میں دریائے نیل، دریائے دجلہ اور دریائے فرات کے آبی ذخائر کے تحفظ سے متعلق اقدامات کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات سے ہٹ کر کیا جانے والا کوئی بھی کام ناقابلِ قبول ہوگا۔مشترکہ اعلامیے میں شام کی سلامتی، خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ عرب مالک نے لیبیا سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یمن کے بحران کو سیاسی طریقوں سے حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے دوران سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطین میں وحشیانہ جارحیت بند کرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی لشکر کشی قابلِ قبول نہیں۔عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے موقع پر بحرین کے فرماں روا حماد بن عیسی الخلیفہ نے مشرقِ وسطی میں حقیقی امن کے قیام کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کا بھی مطالبہ کیا۔ شاہ بحرین کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائزحقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔ ہم فلسطینی ریاست کی اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت کی حمایت کرتے ہیں۔ فلسطینیوں کو بدترین صورتِ حال کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے ان کی فوری مدد کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...