لاہور( این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغیزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی زیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے غیزستان میں حالیہ صورتحال میں پاکستانی طلبہ کو ہر قسم کی مدد و معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستانی سفیر کو خود ہاسٹلز کا دورہ کرکے طلبہ سے ملاقات کی بھی ہدایت کی ۔پاکستانی سفیر نے وزیر اعظم کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں کوئی پاکستانی جاں بحق نہیں ہوا، سفارتخانہ زخمی طلبہ کی معاونت کر رہا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے تاکید کی کہ طلبہ کے والدین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں اور ان کو بر وقت معلومات فراہم کرتے رہیں،زخمی طلبہ کو ہر قسم کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،جو زخمی طلبہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں ان کی فوری واپسی کا انتظام کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ زخمی ہونے والے طلبہ کی واپسی کے اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی،کرغیزستان میں صورتحال کی خود نگرانی کر رہا ہوں،اس صورتحال میں اپنے طلبہ کو بالکل اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ہماری حکومت کرغیزستان کی حکومت کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...