لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ تیس مار خان ہے،علی امین گنڈا پور صرف ہوائی فائرنگ کررہا ہے اس نے کرنا کرانا کچھ نہیں ہے بلکہ تابعدار ی کرے گا،وفاقی حکومت جس طرح معاملات کو چلانا چاہے گی وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ بالکل اسی طرح چلے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماڈل ٹائون آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ ہمیں پی ٹی آئی کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، اگر اسٹیبلشمنٹ بات کرنا چاہتی ہے تو بالکل بات کریں ہم نے انہیں کب روکا ہے۔پی ٹی آئی کا شروع سے اسٹیبلشمنٹ سے جھگڑا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو کہتے تھے کہ ہمارا ساتھ دیں ہم اپوزیشن کو ختم کرنا چاہتے ہیں، جب اسٹیبلشمنٹ نے ان کا ساتھ نہ دیا تو میر جعفر اور میر صادق کہنے لگے، گھر میں ڈاکو آ گئے اور چوکیدار باہر کھڑا ہے ، پی ٹی آئی کا اصل جھگڑا یہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ملکی نظام اور سیاست میں مداخلت کرے ۔انہوں نے کہا کہ اس سوال کہ بانی پی ٹی آئی کی جو تصویر سامنے آئی ہے اس میں وہ ہشاش بشاش لگ رہے ہیں انہیں سب کچھ مل رہا ہے جس کی آپ نے بات کی تھی جس پر انہوں نے مسکراہتے ہوئے کہا کہ لگ رہا ہے کہ انہیں جیل میں سب کچھ مل رہا جو ممنوعہ چیز بھی ہے وہ بھی مل رہی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...