ریاض(این این آئی)سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی تاریخ کا تعین بعد میں دونوں ملکوں کے اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی میڈیا کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کیلئے ابتدائی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ اور اس کے گرد و نواح کی صورتحال کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...