مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں، نصیر الدین شاہ

0
123

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیر الدین شاہ نے کہا ہے کہ میں مذہب کے معاملے پر جرات مندانہ فلم کرنا چاہتا ہوں۔ نصیر الدین شاہ سماجی مسائل اور قومی اہمیت کے معاملات پر اپنے دل کی بات کہنے میں کبھی لیت ولعل سے کام نہیں لیتے، وہ آزادی اظہار رائے اور سنیما پر سیاسی اثرات پر اکثر اپنے سخت مؤقف کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔ حالی ہی میں 77ویں کانز فلم فیسٹیول کے موقع پر ایک انٹرویو میں 73 سالہ ورسٹائل اداکار نے اپنی اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ مذہب کے بارے میں کسی جرات مند انداز کی فلم میں کام کی خواہش رکھتے ہیں۔جب نصیرالدین شاہ سے سوال پوچھا گیا کہ وہ عصر حاضر کے کس سماجی مسئلے پر فلم کرنا چاہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ میں مذہب پر فلم میں کام کی خواہش رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں اس موضوع پر ایسی جرات مندانہ فلم کرنے کی خواہش رکھتا ہوں جس میں وہ سب کچھ ہو جو ہمارے ذہنوں میں ہے۔ نصیرالدین شاہ نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں کافی برس قبل فلم خدا کے لیے کی تھی، یہ ویسی ہی اہم فلم تھی جیسی 1976 کی بھارتی فلم منتھن تھی۔