تہران(این این آئی)ایران کے صدر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ آج تبریز میں شروع ہوگیا،مقامی میڈیاکے مطابق ایرانی حکام نے بتایاکہ آخری رسومات کے سلسلے میں تبریز، قم، تہران، بیرجند اور مشہد میں جلوس برآمد کیے گئے۔ تبریز سے تمام میتیں قم لائی گئیں جہاں تعزیتی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوئی۔ تہران میں آخری رسومات بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیں گی اور جاں بحق افراد کی نماز جنازہ بدھ کو تہران ہی میں ادا کی جائے گی۔صدر رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے۔آیت اللہ رئیسی کی تدفین مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں جمعہ کی شب کی جائے گی اور آیت اللہ آل ہاشم کی تدفین جمعہ کو تبریز میں کی جائے گی جبکہ مشرقی آذربائیجان کے گورنر کی تدفین مراغہ شہر میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہوگئے، ان کے جسد خاکی گزشتہ روز ملبے سے ملے تھے۔
مقبول خبریں
پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی،...
کوئٹہ(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد مودی کو چھپنے کی جگہ...
خضدار میں 21 مئی کو فتنة الہندوستان نے بھارت کے حکم پربچوں کو دہشت...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کی 20 سالہ اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشتگردی کی تفصیلات دنیا...
ملک کے میدانی علاقوں شدید گرمی کا امکان، دادو اور سبی میں پارہ 50...
اسلام آباد(این این آئی)ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیرِ اثر رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے...
وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے،تیاریاں حتمی مراحل میں داخل
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کریں گے۔سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ ایران کی تیاریاں حتمی مراحل...
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...