تہران (این این آئی)ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ سید ابراہیم رئیسی مجاہد عالم اور عوامی صدر تھے، اس عظیم شخص نے ذمہ داری سنبھالی، خود کو لوگوں، ملک اور اسلام کیلئے وقف رکھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ایرانی قوم جاں نثار اور مخلص شخصیت سے محروم ہوگئی۔ابراہیم رئیسی کیلئے عوام کی خدمت ہر چیز سے بالاتر تھی، بعض بدخواہوں کے طنز بھی انہیں امور بہتر کرنے سے نہ روک سکے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آیت اللہ آل ہاشم نماز جمعہ کے محبوب اور قابل احترام پیش امام تھے اور عبداللہیان محنتی اور فعال وزیر خارجہ تھے، مالک رحمتی مشرقی آذربائیجان کے انقلابی گورنر تھے۔سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ ابراہیم رئیسی کی قابل احترام والدہ کو دلی تعزیت پیش کرتے ہیں اور ابراہیم رئیسی کی نیک و عظیم اہلیہ کو بھی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ وہ آل ہاشم کے انتہائی محنتی والد کو بھی دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اہل خانہ کے لیے صبر اور مرحومین کی ارواح کیلئے اللہ کے رحم کی دعا کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...