ریاض (این این آئی)چینی سفیر چانگ ہو نے کہاہے کہ سعودی عرب دنیا کی اہم ترین طاقت ہے۔ سعودی عرب میں چینی سفیر چانگ ہو کا نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب اور چین کے مابین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مغربی ایشیا اور شمالی افریقہ کے لیے چین کے لیے سعودی عرب ایک بڑا اور اہم تجارتی شریک ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں دوطرفہ تجارت 100 ارب ڈالر سے سے تجاوز کر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور چین کے مابین تمام امور میں تعاون جاری ہے جن میں سکیورٹی و فوجی شعبے شامل ہیں۔انہوں مزید کہا کہ پرامن ایٹمی توانائی سمیت صاف توانائی کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی پرامید ہیں۔چینی سفیر نے کہا کہ بیجنگ جلد چین کی سرپرستی میں سعودی، ایرانی مصالحتی کمیٹی کے نئے اجلاس منعقد کرنے کا ارادرہ رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین معاہدے پرعمل درآمد کے لیے کمیٹی کا نیا سالانہ اجلاس منعقد کیا جانے والا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات میں بہتری سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ تاریخی مفاہمتی معاہدے پر دستخط کے بعد دوطرفہ تعلقات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائیگی ، وفاقی وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی نج کاری نومبر میں کر دی جائے گی،...
جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے مخصوص بینچ میںبیٹھنے سے معذرت کر لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق جسٹس منصور علی...
یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بڑا چیلنج ہے،شہباز شریف
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہاہے کہ یو این چارٹر کا منصفانہ طریقے سے نفاذ بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔شہباز شریف نے...
آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ، مشق انڈس شیلڈ...
راولپنڈی(این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور(این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ پاکستان کو پولیو سے پاک بنانا اولین ترجیح ہے۔نے پولیو کے عالمی...