سعودی عرب قیادت کی طرف سے ایرانی صدر کی وفات پر اظہار افسوس

0
80

ریاض(این این آئی)سعودی عر ب کے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی قیادت نے قائم مقام صدر محمد مخبر کو تعزیتی مکتوب روانہ کیا ہے۔سعودی قیادت نے اپنے مکتوب میں کہا ہے کہ ہمیں صدر ابراہیم رئیسی کی وفات کی اندوہناک خبر ملی ہے ، ہم آپ سے اور ایرانی عوام کے علاوہ متوفین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اللہ سے ان کے لیے مغفرت اور رحمت اور بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔