پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، وزیراطلاعات

0
125

اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے، انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے، فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پوری دنیا کا مسئلہ ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے ملاقات کی جس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یو این ڈی پی الیکشن سپورٹ پروگرام کے ذریعے تکنیکی معاونت کی فراہمی، فیک نیوز، مس انفارمیشن، ڈس انفارمیشن سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے جائزہ مشن کی جانب سے پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کے لئے خدمات کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان میں انتخابی عمل کو مضبوط بنانے کے لئے عالمی اداروں کا تعاون لائق تحسین ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ڈیجیٹل دور میں پاکستان میں انتخابی مہمات میں تبدیلی آئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ سوشل میڈیا کے عروج نے سیاسی مصروفیات کو نئی شکل دی ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہاکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں جہاں ڈیجیٹل پر مبنی حکمت عملیوں کی راہ ہموار ہو رہی ہے وہاں فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ فیک نیوز، مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن پوری دنیا کا مسئلہ ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل محاذ پر کام کر رہا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن کو اپنے حلقہ انتخاب سے متعلق بھی آگاہ کیاوزیراطلاعات نے کہاکہ انتخابی عمل میں ووٹرز کو آگاہی فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ میرے حلقہ انتخاب میں 70 ہزار سے زائد مسیحی برادری کے لوگ شامل ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اپنے حلقہ انتخاب میں ہر شخص کو متحرک کیا اور انہیں ہر شعبے سے متعلق آگاہی فراہم کی۔اقوام متحدہ کے انتخابی ضروریات کے جائزہ مشن نے حکومت پاکستان کے انتخابی عمل کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کو سراہا۔وفد میں پولیٹیکل افیئرز افسران ہیسام منکارا، ادتیہ ادھیکاری، یو این ڈی پی ریجنل ایڈوائزر ناجیا ہاشیمی، چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر یو این ڈی پی SELP میری کیومنز، پروگرام ایڈوائزر SELP یو این ڈی پی محمد قاسم جنجوعہ شامل تھے۔