اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے سینٹ کوبتایا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کے مستقل ریکٹر کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل ہو جائے گا۔ بدھ کو سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹر ڈاکٹر زرقہ سہروردی تیمور کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وفاقی وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کامسیٹس یونیورسٹی کی بہت اچھی رینکنگ ہے، یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر ساجد قمر کینیڈا گئے اور وہاں سے انہوں نے اپنا استعفیٰ بھجوا دیا جسے اس وقت صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظور کر لیاجس کے بعد ایک سرچ کمیٹی قائم کی گئی، ریکٹر کے لئے80 افراد کو انٹرویو کے لئے شارٹ لسٹ کیا، ان میں سے اب تین افراد کا ایک پینل بنایا گیا ہے اسی میں سے صدر مملکت کسی ایک کا انتخاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ میں تبدیلی کا اختیار صرف پارلیمان کے پاس ہے کوئی شخص ایکٹ میں لکھے لفظ کو تبدیل نہیں کر سکتا، رولز میں تبدیلی حکومت کی اجازت کے بعد ہی یونیورسٹی کا سینٹ کر سکتا ہے تاہم قائمقام ریکٹر نے رولز میں نہ تو کوئی تبدیل کی ہے اور نہ ہی وہ کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تقرریوں کے حوالے سے رولز کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ انہوںنے کہاکہ مستقل ریکٹر کے تقرری جلد عمل میں آجائے گی، اس کے لیے پینل شارٹ لسٹ کر کے صدر کو بھیجا جائے گا جس کی وہ منظوری دیں گے۔
مقبول خبریں
چیمپئینز ٹرافی’ ہائبرڈ پر مان جاؤ! بھارت کی پھر پاکستان کو مالی فوائد کی...
نئی دہلی (این این آئی)چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی کے معاملے پر بھارت ایک مرتبہ پھر پاکستان کو پیسوں کو رعب دکھانے لگا۔میڈیا رپورٹس کے...
کرم’ مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا، جاں بحق افراد کی...
کرم (این این آئی)ضلع کرم میں مسافرگاڑیوں پر حملے کا ایک اور زخمی دم توڑگیا۔کرم میں پیش آنے والے سانحہ میں جاں بحق...
اسلام آباد آنیوالے تمام راستے آج بھی بند، جڑواں شہروں میں انٹرنیٹ معطل
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے احتجاج کے سبب اسلام آباد کی چائنہ چوک اور ڈی چوک پر پولیس کی نفری تعینات...
بانی پی ٹی آئی کا حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق، ویڈیو میسج...
ٍراولپنڈی (این این آئی)بانی پی ٹی آئی نے حکومتی تجاویز میں سے ایک پر اتفاق کرلیا، حکومت سے بات چیت جاری رکھنے پر بھی...
حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی اور لاش نہ گرے’...
اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ حکومت کا مذاکرات کا صرف ایک مقصد ہے کہ کوئی...