اسلام آباد (این این آئی)چین-پاک اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت 13ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی)کا اجلاس (کل) جمعہ سے شروع ہوگا۔میڈیا رپورٹ مطابق کراچی تا پشاور ریلوے مین لائن ون ( ایم ایل ون)اپ گریڈیشن منصوبہ ایجنڈے پر سرفہرست ہوگا، اسی طرح کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ جے سی سی کے اولین ترجیحی ایجنڈے میں شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی پیک کے تحت 13 ویں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ورچوئلی ہوگا، پاکستانی وفد کی قیادت وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کریں گے جبکہ چینی وفد کی قیادت نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)کے چیئرمین کریں گے۔ذرائع کے مطابق جے سی سی کی صدارت وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این ڈی آر سی مشترکہ طور پر کریں گے، جے سی سی میں سی پیک کے دوسرے مرحلے کے اہم منصوبوں پر گفتگو ہوگی، مشترکہ تعاون کمیٹی میں مواصلات، سیکیورٹی، انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر گفتگو ہوگی، سی پیک کے تحت توانائی و اقتصادی ترقی اور زراعت کے منصوبوں پر بات چیت ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور انجینئرز کی سیکیورٹی پر بات ہوگی، اور اس حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق معدنیات کاریڈور کا معاہدہ اس جے سی سی میں طے ہونے کا امکان ہے، مشترکہ تعاون کمیٹی میں ایم ایل ون کی بروقت شروعات کے لیے باقاعدہ ٹائم لائن کا تعین کیا جائے گا، معدنیات کے ذیلی ورکنگ گروپس کی جلد از جلد چینی حکام سے ملاقات کروائی جائے گی، اسی میں معدنیاتی راہداری کے منصوبوں کو زیر بحث لایا جائے گا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...