اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں جاری ہیٹ ویو کی لہر جون کے آخری ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے بھی خبردار کیا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا ہے جو جون کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے پہلے اسپیل کے آغاز کے ساتھ ہی محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے اور موجودہ ہیٹ ویو کی لہر جون کے آخری ہفتے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی بھی کردی۔کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہی، شہر میں پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا، شہری انتظامیہ کی جانب سے شہر کے مختلف مقامات پر ہیٹ ریلیف کیمپ قائم کردیئے گئے ہیں۔ملک کے دیگر حصوں کی طرح لاہور میں بھی سورج خوب آگ برساتا رہا ، محکمہ موسمیات نے لاہور میں بھی گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا، جبکہ لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 44 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔اس کے علاوہ سندھ کے علاقے موہنجودڑو اور دادو میں درجہ حرات 49 ڈگری، سکھر اور نوابشاہ میں 48 ، حیدر آباد میں 46 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔پنجاب کے شہر بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں درجہ حرارت 46 ڈگری، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید نے حالیہ ہیٹ ویو پر پریس کانفرنس کے دوران خبردار کیا کہ ملک کے مختلف شہروں میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوچکا ہے اور جون تک ہیٹ ویو کے تین اسپیل آئیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثرہ سہر فہرست ممالک میں شامل ہے، پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں شامل ہونا قدرتی نہیں بلکہ انسانی وجوہات کی وجہ سے ہے، ہماری فصلوں اور گلیشیرز پر موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، بیمار افراد گھروں میں رہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...