بیجنگ (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کے نام مبارکباد کا ایک خط ارسال کیا۔جمعرات کو شی جن پھنگ نے کہا کہ جی سی سی ممالک کے ساتھ چین کے دوستانہ تبادلے ہزاروں برسوں پر محیط ہیں۔ 2022 میں ، پہلے چین ـ جی سی سی سربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد ہوا ، جس نے چین اور جی سی سی ممالک کے مابین تعاون کو گہرا کرنے کے لئے ایک نئی صورتحال پیدا کی۔ چین اور جی سی سی ممالک کے درمیان صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور جی سی سی ممالک کی ترقیاتی حکمت عملیوں اور وڑن کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لیے سازگار ہے۔ چین، اتحاد کو فروغ دینے کے لیے جی سی سی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے اور چین جی سی سی تعلقات میں ایک نیا باب لکھنے کے لیے تیار ہے۔ چینـجی سی سی ممالک کا صنعتی و سرمایہ کاری تعاون فورم 23 مئی کو صوبہ فوجیان کے شہر شیامین میں شروع ہوا، جس کا موضوع ہے مستقبل پر مبنی ، چین اور جی سی سی ممالک کے مابین صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون کی اعلی معیار کی ترقی کا مشترکہ فروغ ۔
مقبول خبریں
پاک بھارت تنازعات کے حل کا نیا امکان پیدا ہو گیا ہے، امریکی محکمہ...
واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی میں کمی اور جنگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی خضدار میں اسکول بس پر حملے کی شدید...
نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت...
Jـ10C کی کامیابی پر چین کی ڈاکومنٹری، پاکستان کی فضائی طاقت پر مہر ثبت...
اسلا م آباد(این این آئی)چین نے نئی دستاویزی فلم میں Jـ10C لڑاکا طیاروں کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی برتری اور...
مودی کی پھر اشتعال انگیزی،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا پوری قوت سے ردعمل...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کی جانب سے اشتعال انگیز بیان کے بعد دوبارہ دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے...
الیکشن کمیشن کابلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی
لاہور( این این آئی) الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے التوا ء پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے 29 مئی کو چیف...