تہران (این این آئی)چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی نمائندے ، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ نے تہران میں مرحوم ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی یاد میں منعقدہ ایک تعزیتی تقریب میں شرکت کی اور ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز جانگ گو چھنگ نیصدر شی جن پھنگ کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے انتقال پر ایرانی حکومت ،عوام اور صدر رئیسی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں چینی عوام، ایرانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ ایران ان عارضی مشکلات پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا اور اپنے قومی منصوبوں کو آگے بڑھاتا رہے گا۔جانگ گو چھنگ نے کہا کہ صدر رئیسی نے ایران کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور قومی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے نیز چینـ ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم اور گہرا کرنے کے لیے مثبت کوششیں کی ہیں۔ ان کا انتقال ایرانی عوام کے لیے بہت بڑا نقصان ہے اور چینی عوام نے بھی ایک اچھا دوست کھو دیا ہے جس پر چین کو بے حد دکھ ہے۔ چینی حکومت اور عوام چین ـ ایران روایتی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آزادی، استحکام اور ترقی کے تحفظ میں ایرانی حکومت اور عوام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور چینـ ایران جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ محمد مخبر نے تعزیتی تقریب میں شرکت کے لئے نائب وزیر اعظم جانگ گو چھنگ کو خصوصی نمائندہ مقرر کرنے پر صدر شی جن پھنگ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایران چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینا جاری رکھے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے اور ایران چین جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...