مقبوضہ غزہ (این این آئی)اسرائیل وارکیبنٹ کی طرف سے مذاکراتی وفد کو مذاکرات کی میز پر واپس آنے اور ثالثوں (مصر، قطر اور امریکہ)کے ذریعے قیدیوں کی ڈیل پر بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے اعلان کے بعد ایک اعلی سطحی مصری ذریعے نے اس معاملے کی مزید وضاحت کی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا موقف ابھی بھی جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے کسی معاہدے تک پہنچنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔دریں اثنا مصر کے دو سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قاہرہ اپنی ثالثی کی کوششوں کے بارے میں شکوک و شبہات کے باوجود جنگ بندی کے معاہدے اور قیدیوں کی رہائی کے لیے بات چیت میں مدد کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قاہرہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ طے کرنے کے لیے اسرائیل کے ساتھ رابطے میں ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصری ثالثوں کو اسرائیلی سکیورٹی حکام کی فون کالز موصول ہوئیں، جس میں انہوں نے جنگ بندی کی مساعی میں قاہرہ کے کردار کے لیے شکریہ ادا کیا۔متعلقہ سیاق و سباق میں ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ غزہ مذاکرات کے لیے چند ہی دنوں میں خطے میں واپس آئیں گے۔حالیہ عرصے کے دوران خاص طور پر رفح کے مشرق میں اسرائیلی زمینی دراندازی کے بعد سے مصری اور اسرائیلی فریقوں کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اور غزہ کی پٹی کے ساتھ رفح بارڈر کراسنگ کو بند کرنے کی وجہ سے باہمی الزامات کا سامنا ہے۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...