لاہور(این این آئی) پاکستان کے نامور اداکار جاوید شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی سابقہ اہلیہ کی وجہ سے فلمی کیریئر میں بہت زیادہ نقصان اٹھانا پڑا۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے بتایا کہ سلمیٰ آغا کی وجہ سے انہیں ماضی میں بالی وڈ کی ایک بڑی فلم میں مرکزی کردار کرنے کا موقع گنوانا پڑا۔جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ بالی وڈ فلم ‘خون بھری مانگ’ میں انہیں ریکھا کے ساتھ کاسٹ کیا گیا لیکن اہلیہ کے اصرار پر انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔اداکار کا کہنا تھا کہ سلمیٰ آغا پاکستانی فلموں کو حقارت سے دیکھتی تھیں اس لئے انہیں متعدد فلمیں اپنی بیوی کی وجہ سے چھوڑنی پڑیں۔واضح رہے کہ جاوید شیخ اور سلمیٰ آغا نے 80 کی دہائی میں شادی کی جو کچھ ہی عرصہ چل سکی اور پھر دونوں نے طلاق لے کر اپنی راہیں جدا کر لیں۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...