اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی درخواست گزار مہربانوں قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت عالیہ نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو شاہ محمود قریشی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ نے اگست 2023 میں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
مقبول خبریں
پہلگام حملہ’ بھارت کے پاس ثبوت تھے تو تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، پاکستان
نیویارک(این این آئی)بھارت کے پاس پہلگام حملے کے ثبوت تھے تو پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، سلامتی کونسل میں بھارت کے بیان...
ڈی پورٹ افراد کے پاسپورٹ منسوخ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ
اسام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے ڈی پورٹ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ڈی پورٹ...
اسلام آباد’ پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ 100 روپے مقرر، شہری پریشان
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شہریوں کے لیے میٹرو بس کا سفر مہنگا ہو گیا۔26 مئی 2025 سے نئی کرایہ...
نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش
نیویارک(این این آئی)امریکا کے ٹائمز اسکوائر پر ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی فلم لوو گرو کے ٹریلر کی نمائش کر دی گئی۔تفصیلات کے...
وطن سے وفا کا پیغام، نیا ملی نغمہ “ہر لحظہ ہیں تیار ہم” جاری
راولپنڈی(این این آئی)پاکستان کی بھارت سے حالیہ فتح کے بعد نیا قومی نغمہ ''ہر لحظہ ہیں تیار ہم''جاری کر دیا گیا۔ یہ ملی...