روم(این این آئی)امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کے بینک اکانٹس کی معطلی سے بحران پیدا ہوگا۔عرب ٹی وی کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جینٹ ییلن نے کہا کہ اسرائیل کی کارروائی کی دھمکیوں سے پریشان ہوں ۔ اسرائیل کے ایسا کرنے سے فلسطینی بنکوں کو اسرائیلی کورسپانڈٹ بنکوں سے منقطع کر دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہاکہ کورسپانڈٹ بنکنگ کا چینل ان بینکوں کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے جو اسرائیل سے سالانہ تقریبا 8 بلین ڈالر درآمد کرتے ہیں۔ جس میں بجلی، پانی، ایندھن اور خوراک کی مدت بھی شامل ہیں۔وزیر خزانہ نے بتایا کہ اس سلسلے میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو تقریبا ایک ماہ قبل خط لکھا تھا جس میں مغربی کنارے کی معاشی صورتحال کا ذکر کیا گیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی بنکوں کا رابطہ اسرائیلی بنکوں سے ختم کیا گیا تو بحران کا خدشہ ہے۔ اس کے لیے ہم آواز اٹھائیں گے۔ اس سلسلے میں گروپ 7 میں تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔ نیز اسرائیلی دھمکیوں کے پورا ہونے کے اثرات اسرائیل پر بھی پڑیں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...