نیویارک(این این آئی)گوگل جیسا عالمی ادارہ جہاں اپنے فیچرز اور نت نئے ٹیکنالوجیکل ٹولز کی بنا پر عالمی مارکیٹ میں صارفین کی توجہ حاصل کر لیتا ہے، وہیں خود ادارے کے ملازمین کا بھی خوب خیال رکھتا دکھائی دیتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گوگل کے مرحوم ملازمین کو ادارہ کیسے سپورٹ کر رہا ہے۔گوگل اپنے وفات پا جانے والے ملازمین کے لیے ڈیتھ بینیفٹس رکھتا ہے، جو کہ ملازم کی بیوہ کو یا ڈومیسٹک پارٹنر کو ملازم کی موت کے بعد 10 سال تک ملتے رہتے ہیں۔چیف پیپل آفیسر کی جانب سے اس حوالے سے معلومات شئیر کی گئی تھیں، ملازم کی موت کے بعد بیوہ کو ملازم کی تنخواہ کا 50 فیصد حصہ 10 سال تک دیا جاتا ہے۔جبکہ ملازم کے بچوں کو 19 سال کی عمر تک ماہانہ 1 ہزار ڈالرز جو کہ پاکستانی 27 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے دیے جاتے ہیں۔ جبکہ طالب علم ہونے کی صورت میں 23 کی عمر تعلیم کے حوالے سے سپورٹ کیا جاتا ہے۔حیرت انگیز طور پر یہ فوائد محض مستقل ملازمین کے لیے ہی نہیں ہیں، بلکہ اس حوالے سے کوئی ٹینور کی ضرورت نہیں ہے، دوسری جانب فوربز کی جانب سے اس حوالے سے رپورٹ بھی پبلش ہوئی تھی۔جس میں دعوی کیا گیا تھا کہ گوگل اپنے مر جانے والے ملازم کے گھر والوں کو مفت کھانا، فوزبال ٹیبلز، آن سائٹ ڈرائی کلیننگ سروس سمیت کئی دیگر فوائد بھی دیتا ہے۔دوسری جانب ملازم کو میٹرنٹی اور پیٹرنٹی چھٹیوں کے فوائد بھی دیے جاتے ہیں، باپ بننے والے ملازمین کو 6 ہفتوں کی پیڈ لیوو دی جاتی ہیں جبکہ ملازمہ ماں بچے کی پیدائش کے بعد 18 ہفتوں کی چھٹیاں کر سکتی ہیں۔
مقبول خبریں
یو اے ای اور پاکستان میں معیاری فرنیچر کی فراہمی کے لیے القاسمی ہولڈنگ...
گوانگژو(این این آئی)چین میں منعقدہ ایک اہم تقریب میںہز ہائی نس شیخ سلطان بن خالد القاسمی کی سرپرستی میں القاسمی ہولڈنگ اور اسٹارجوئے فرنیچر...
وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ
کوئٹہ(این این آئی) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن کا دورہ کیا۔چیئرمین مظہر علی شاہ اور سی ای او ریلوے امیر...
امریکہ نے پاکستان اور چین سمیت 8 ممالک کی 70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں...
واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے پاکستان، چین اور 8 دیگر ممالک کی مجموعی طور پر70 کمپنیوں پر برآمدی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔یہ پابندیاں...
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ملک میں چینی کی قلت کے تاثر کو مستردکردیا
لاہور(این این آئی) شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہیکہ صارفین کی ضروریات پوری کرنے کیلئے ملک میں چینی کا خاطر خواہ اسٹاک...
ہنگو’ سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر...
ہنگو'وانا(این این آئی)ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر سعید ہلاک ہوگیا۔جنوبی...