نئی دہلی(این این آئی)بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بوداں میں بچے کی جنس معلوم کرنے کے لیے اپنی 8 ماہ کی حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ 19 ستمبر 2020 کو سول لائنز کے علاقے میں پیش آیا تھا۔ جہاں 46 سالہ ملزم پنا لال نے ایک پنڈت کے کہنے پر اپنی بیوی انیتا دیوی پر درانتی سے پیٹ چاک کیا۔ملزم نے بتایا تھا کہ پنڈت نے کہا کہ اس کی بیوی دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے اور ملزم بیٹے کا خواہش مند تھا۔انیتا کو پولیس نے دہلی کے اسپتال میں داخل کرادیا تھا جہاں ڈاکٹر اس کی جان تو بچا لیں لیکن نومولود کو نہیں بچا سکے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق پنڈت کی پیشگوئی کے برعکس خاتون بیٹی نہیں بیٹے کو جنم دینے والی تھیں ۔پنا لال کو انڈین پینل کوڈ(آئی پی سی)کے تحت اقدامِ قتل اور عورت کی رضامندی کے بغیر اسقاط حمل کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا، 2021 میں اس کے خلاف چارج شیٹ جمع کرادی گئی تھی۔انیتا کے بھائی روی سنگھ نے بتایا کہ انیتا کی 5 بیٹیان تھیں لیکن پنا لال کو لڑکا چاہیے تھا، جب میری بہن چھٹی بار حاملہ ہوئی تو پنا لال چاہتا تھا کہ وہ اسقاط حمل کرا دے کیونکہ گاں کے کسی پنڈت نے اس کے دماغ میں یہ بات بٹھا دی تھی کہ انیتا دوبارہ بیٹی پیدا کرنے والی ہے ۔عدالت نے قتل کی کوشش کرنے کے جرم کے لیے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا ئی جبکہ50 ہزار روپے جمع کرونے کی ہدایت بھی کی ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...