تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں حماس کے دفتر کے سربراہ یاسین ربیع اور تنظیم کے ایک رہ نما خالد النجار رفح شہر پر کیے گئے فضائی حملے میں جاں بحق ہوگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح کے علاقے تل السلطان پر فضائی حملے کی تصدیق کی جس میںحماس کے کمپائونڈ کو نشانہ بنایاگیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے کہا کہ جنگی طیاروں نے حال ہی میں رفح میں دہشت گرد تنظیم حماس کے ایک کمپائونڈ پر حملہ کیا، جس میں تنظیم سے وابستہ نمایاں تخریب کار موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ حملے میں تخریب کاروں کو نشانہ بنایا گیا جو بین الاقوامی قانون کی دفعات کے تحت ایک جائز ہدف ہیں۔ گائیڈڈ ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پیشگی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرحملہ کیا گیا جو حماس کے جنگجوئوں کی جانب سے اس علاقے کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...