خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئے

0
69

لاہور(این این آئی) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو فلمی اداکارہ رانی کو مداحوں سے بچھڑے 31برس بیت گئےـ فلمسٹار رانی سابق کرکٹر سرفراز نواز کی بیوی تھیں وہ 27مئی 1993ء کو کینسر جیسی موذی مرض کا شکار ہو کر انتقال کر گئی تھیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف ایکٹریس رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا 8دسمبر 1941ء کو لاہور میں پیدا ہوئیں انہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے انہوں نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی لیکن بعد ازاں ان میں علیحدگی ہو گئی۔فلم اور ٹی وی کی یہ بے مثال اداکارہ کینسر سے لڑتی ہوئی27مئی 1993ء کو یہ جنگ ہار گئی۔