اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز گم ہو جانے والے 15سالہ طالب علم طحہٰ کی لاش مارگلہ کے ہائیکنگ ٹریل 5سے مل گئی۔گزشتہ روز طالب علم کی والدہ نے تھانہ سیکریٹریٹ میں بیٹے کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ہفتے کی صبح طحہٰ ٹریل 5 پر دوستوں کے ساتھ ہائیکنگ کیلئے گیا اور واپس نہیں آیا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کھائی میں موجود لاش کے قریب پہنچ گئی،لاش پیر سوہاوہ اور بری امام کے درمیان میں واقع گہری کھائی سے ملی ہے۔پولیس نے بتایا کہ 15سالہ طحہٰ کے ماموں نے بچے کی لاش شناخت کر لی ہے،ایس پی سٹی اور اے ایس پی سیکریٹریٹ واقعے کی جگہ پر موجود ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق بچے کی واٹر بوتل، موبائل فون اور بیگ لاش کے پاس ہی پڑے ہیں، موبائل فون بند ہونے کے باعث بچے سے رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔پولیس کے مطابق لاش کو کھائی سے نکال کر لانے میں انتظامیہ کو مشکلات کا سامنا ہے، ریسکیو 1122، ایم سی آئی حکام، وائلڈ لائف، محکمہ جنگلات کی ٹیمیں بھی موجود ہیں، کھائی سے لاش نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔15سالہ طحہٰ کی ہلاکت کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...