لاہور(این این آئی) مشہور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر نے اداکارہ ماہرہ خان کو اپنی نئی فلم میں ہیروئن لینے کا اعلان کردیا۔ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر نے انکشاف کیا کہ ان کی نئی فلم ” مرزا جٹ” میں ہیروئن کا کردار اداکارہ ماہرہ خان ادا کریں گی۔ فلم کے ہیرو ہمایوں سعید ہوں گے جبکہ سینئر اداکار سہیل خان بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔ماہرہ خان سے متعلق بات کرتے ہوئے خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ کام تو کرنا ہے نا۔ ماہرہ خان سے معافی مانگنے کے مطالبے پر اب بھی قائم ہوں تاہم کام اپنی جگہ پر ہے۔ماہرہ خان کی جانب سے خود پر تنقید کرنے پر خلیل الرحمٰن قمر نے مختلف انٹرویوزمیں ان کے لیے انتہائی سخت بیانات دئیے تھے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔ خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ جب تک ماہرہ خان ان سے سر عام معافی نہیں مانگیں گی وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہیں کریں گے۔خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کو زندگی کی سب سے بڑی غلطی قرار دیا تھا۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...