اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے، امریکا

0
62

واشگٹن (این این آئی)رفح کے پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے پر امریکی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف کارروائیوں کا حق حاصل ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے بیان میں جان کربی کا کہنا تھا ہم سجھتے ہیں کہ رفح حملے میں حماس کے دو سینئر ارکان مارے گئے۔ دونوں حماس ارکان اسرائیلی شہریوں پر حملوں کے ذمہ دار تھے۔ انھوں نے کہا اسرائیل کو شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرنی چاہیے۔ جان کربی نے کہا اسرائیلی فوج سے رابطے میں ہیں، اسرائیل رفح حملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔