سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی حجاج کرام کی آمدورفت کے لیے 5000 ٹیکسیوں کی فراہمی

0
108

ریاض(این این آئی)سعودی عرب کی جنرل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے حج کے سیزن 1445ھ کے دوران ضیوف الرحمان کی خدمت کے لیے 5,000 سے زیادہ ٹیکسیاں فراہم کی ہیں۔ اس سہولت کا مقصد حجاج کرام کو بیت اللہ کا ایک مثالی سفر فراہم کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ لائسنس یافتہ ٹیکسیاں ضیوف الرحمان کو محفوظ اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ان میں ٹرپ کی لائیو ٹریکنگ اور الیکٹرانک میٹر کے علاوہ ادائیگی کے متعدد طریقوں کی سہولت موجود ہے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک ادائیگی بھی اس کی سہولیات کا حصہ ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے وضاحت کی کہ ریگولر کیریئر مسافروں کو ایک مثالی اور محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے کام کرتی ہے۔ سفر کے دوران الیکٹرانک میٹر کو فعال کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اگر کسی ٹیکسی میں مطلوبہ سہولیات موجود نہیں تو مسافر کو مفت سروس فراہم کی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیکسی ڈرائیور کو ڈیوٹی کیدوران خصوصی جیکٹ پہننا اور عازمین حج کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کی گئی ہے۔اس نے مسافروں کی ٹیکسیوں کے اندر عوامی اخلاقیات کی پابندی کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کی۔ سگریٹ نوشی اور کار کے اندر کھانا کھانے کی قطعی اجازت نہیں۔