نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں حالیہ دو ماہ کے دوران ہیٹ ویو سے 25 ہزار کے لگ بھگ افراد متاثر جبکہ 56 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیاکہ یہ اعداد و شمار مارچ سے مئی کے بیچ کے دورانیے کے ہیں۔مئی کا مہینہ بھارت میں شدید گرم رہا جب دارالحکومت دہلی اور قریبی ریاست راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سیلیئس تک پہنچ گیا تھا۔اس کے برعکس انڈیا کے مشرقی علاقے سائیکلون ریمل کی زد میں رہے۔ شمال مشرقی ریاست آسام میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں 14 افراد کی ہلاکت ہوئی۔جنوبی ریاستوں کرناٹک اور کیرالہ کے مختلف شہروں میں بھی بہت زیادہ بارشیں ہوئیں۔سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں انتہائی شدید موسم گرما کی کئی وجوہات ہیں جنہوں نے انسانی عمل دخل کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے عمل میں شدت لائی ہے۔انڈیا کی ریاستوں اتر پردیش، بہار اور اڑیسہ میں کم از کم 33 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ وہ ہیٹ سٹروک سے متاثر ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے ان افراد میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور عملے کے ارکان بھی شامل تھے۔بھارتی نیشنل ڈیزیز کنٹرول سینٹر کے اعداد شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی میں صورتحال کافی بگڑ گئی تھی جس میں ہیٹ سٹروک کی وجہ سے 46 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ 19 ہزار 189 افراد شدید گرمی سے متاثر ہوئے۔اخبار دی ہندو کے مطابق انڈیا میں ہیٹ ویو سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 80 کے لگ بھگ ہے۔ہیٹ سٹروک کے 5ہزار کیسز صرف ریاست مدھیہ پردیش میں رپورٹ ہوئے ہیں۔بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بدھ تک موسم کی شدت کم رہے گی اور کیرالہ میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں بھی معمولی وقفہ متوقع ہے۔
مقبول خبریں
بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی
کراچی(این این آئی)پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہانیہ عامر کی صلاحیتوں کی جم کرتعریف کردی ۔بشریٰ انصاری نے اپنے یوٹیوب...
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...