حسن ابدال( این این آئی)حسن ابدال،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کی کا میاب کارروائی،کے پی سے منشیات کی بھاری مقدار پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔مشکوک گاڑی کے خفیہ خانوں سے153.6کلو منشیات برآمد،پکڑی گئی منشیات میں117.6کلو چرس اور 36کلو افیون شامل ، دو ملزمان گرفتار۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد پکڑی گئی منشیات اور گرفتار ملزمان کو اینٹی نارکوٹیکس فورس کے حوالہ کردیا۔گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ،اہم انکشافات متوقع۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر چھچھ انٹر چینج کے قریب پشاور کی جانب سے آنے والی سفید رنگ کی ٹویوٹا کرولا کارنمبر LW-396 کو شک کی بنیاد پرچیک کیا تو گاڑی کے خفیہ خانوںسے 153.6کلو منشیات برآمد ہوئی۔پکڑی جانے والی منشیات میں 117.6کلو چرس جبکہ36کلو افیون شامل ہے ،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے کے پی سے پنجاب منشیات کی بھاری مقدار سمگل کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ابتدائی قانونی کاروائی کے بعد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس نے اِسلام آباد پشاور موٹروے M-1پر چھچھ انٹرچینج کے قریب سے پکڑی جانے والی 153.6کلو منشیات کی بھاری مقدار اور گرفتار ملزمان کومذید قانونی کاروائی اور تحقیقات کے لئے اینٹی نارکوٹیکس فورس اٹک کے حوالہ کردیا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...