کرپشن، ناقابلیت اور نااہلی پر زیرو ٹالرنس ہے، وزیراعظم

0
66

اسلام آباد (این این آئی )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کرپشن، ناقابلیت اور نا اہلی پر زیرو ٹالرنس ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو ختم کرنا ناسور کو دورکرنیکی جانب ایک قدم ہے، یہ ناسور ہمارے نظام کو اندر سے کینسرکی طرح کھارہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ ایک زیادہ ایماندار اور مؤثر بیوروکریسی کی تشکیل کے لیے پوری طرح پر عزم ہوں، ایسی بیورو کریسی جو اعلیٰ معیار کی عوامی خدمات کی فراہمی اور حکمرانی کا معیار بلند کرے گی۔