نیویارک(این این آئی)کرہ ارض پر اب تک کے درجہ حرارت کے ریکارڈ کے مطابق سال بہ سال موازنہ کرنے پر یہ بات سامنے آئی کہ گزشتہ بارہ مہینے دنیا کے گرم ترین مہینے رہے، یعنی پچھلا پورا سال انسانی تاریخ کا گرم ترین سال رہا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا کہ اب اس بات کا 80 فیصد امکان ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں کسی ایک برس کا اوسط درجہ حرارت ماہرین کی بتائی گئی خطرناک حد 1.5 ڈگری سے اوپر جاسکتا ہے۔یہ وہ حد ہے جو قبل از صنعتی انقلاب عالمی درجہ حرارت سے 1.5 ڈگری زیادہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے موسمیاتی جہنم سے بچنے کیلیے عالمی برادری سے فوری ایکشن کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر 2030 تک فوسل فیول کی پیداوار 30 فیصد کم نہیں کی گئی تو واپسی کا راستہ باقی نہیں رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کی حد پار کرنے کی جنگ میں شکست اور جیت کا فیصلہ رواں دہائی میں ہی ہو جائے گا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...
ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے بچانے کے لیے ایک...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی عوام کو بیماریوں سے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے قومی معیشت میں کپاس کے مرکزی کردار کی بحالی...