بھارت کشمیریوں کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انجینئرشید کو رہا کرے، محبوبہ مفتی

0
208

سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ عوام کے فیصلے کا احترام کرے اور بارہمولہ حلقے سے جیتنے والے امید وار انجینئر عبدالرشید کو جیل سے رہا کرے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ”ایکس”پر ایک پوسٹ میں لکھا” انجینئر رشید، آغا روح اللہ ، میاں الطاف اور حنیفہ جان کو پارلیمانی انتخابات میں دلی مبارکباد ، بھارتی حکومت کو عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہوئے انجینئر رشید کو رہا کرنا چاہیے۔محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے بھی ایک بیان میں انجینئر رشید کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد ہے کہ بھارتی حکومت نے انجینئر رشید ایک جھوٹے مقدمے میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند کر رکھا ہے۔
٭٭٭٭٭٭