پشاور(این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختونخوا میں سینٹ انتخابات التوا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔خیبر پختونخوا سینٹ انتخابات کے التوا کے خلاف اعظم سواتی کی درخواست پر جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔اعظم سواتی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خیبر پختونخوا میں سینٹ کے انتخابات الیکشن کمیشن نے ملتوی کیے ہیں، گزشتہ سماعت پر ان سے سینیٹ انتخابات کی تاریخ مانگی گئی تھی۔وکیل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فل بنچ نے 24 تاریخ کو حتمی فیصلہ کرنا ہے، سپریم کورٹ فل بینچ اس کیس کو سن رہا ہے، مخصوص نشستیں ہوسکتا ہے سنی اتحاد کو ہی مل جائیں۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے تک انتظار کرنا چاہیے، جسٹس شکیل احمد نے کہا کہ ہوسکتا کہ نشستیں ان کو مل جائیں یا ہوسکتا ہے ہمارا فیصلہ برقرار رہے، اس میں ہم آرڈر کرتے ہیں۔
مقبول خبریں
کراچی میں عملے کو لے جانے والے قافلے پر حملہ کیا گیا’ چینی سفارتخانہ
اسلام آباد(این این آئی) چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ کراچی میں چینی عملے کو لے جانے والے قافلے پر ایئرپورٹ کے قریب حملہ...
اسلام آباد’ا ہم مقامات پر پولیس و رینجرز تاحال موجود، ریڈزون میں پاک فوج...
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات پر پولیس اور رینجرز تاحال موجود ہیں جب کہ ریڈ زون میں پاک فوج...
آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد فلسطینی عوام کیساتھ ہماری مستقل حمایت کا اظہارہے، شیری...
اسلام آباد(این این آئی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کاکہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے ایک سال مکمل ہونے پر پاکستان میں...
عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کیلئے سازگار ماحول کو فروغ دے ، یوسف...
اسلام آباد(این این آئی) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں دیرپا امن کے لیے سازگار ماحول...
اسرائیلی ظلم کے شکار فلسطینیوں کی مدد جاری رکھیں گےٕ، وزیراعظم
اسلام آباد(این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی ظلم و جبر کے شکار فلسطینی بہن بھائیوں کی اخلاقی، سفارتی...