اسلام آباد(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے عید پر 9 مئی کے ملزمان کے لیے عام معافی کی اپیل کی ہے عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عدالتیں چھوٹی پڑگئیں، جیل میں 80 سے 90 فیصد لوگ بے گناہ ہے، اڈیالہ میں غریب لوگ ہیں، جو لوگ پچھلی چھوٹی عید پر رہا ہوئے، انہیں ایک سال کی قید کاٹنے کے بعد رہائی ملی۔شیخ رشید نے کہا کہ فوج کی عزت جان سے زیادہ عزیز ہے، لیکن لوگوں میں کیا پیغام جا رہا ہے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اپیل کرتا ہوں کہ عید پر عام معافی دی جائے جبکہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی رہائی کی بھی اپیل کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ حالات اتنے خراب ہوتے جا رہے ہیں کہ پنڈی میں جنازے لوٹے جا رہے ہیں، ملک تباہی کے دہانے کھڑا ہے، ملک کو تباہی سے بچایا جائے، وقت نکلتا جارہا ہے، جون انتہائی اہم ہے، لوگ تنگ ہیں ملک میں اب سیاسی فیصلے ہوں گے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مشرف دورمیں جو سرمایہ کاری پر دستخط ہوئے تھے وہ ویسے ہی پڑے ہیں، سرمایہ کار ملک سے باہر جارہے ہیں تو بیرون ملک سے سرمایہ کار کیسے آئیں گے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...