پنجاب حکومت نے 867 سکیموں کیلئے 71 ارب 66 کروڑ کی منظوری دیدی

0
105

لاہور(این این آئی) پنجا ب حکومت کی جانب سے 867سکیموں کیلئے 71 ارب 66 کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی ہے- تفصیلات کے مطابق لاہور میٹروپولیٹن کی 449 سکیموں کیلئے 58 ارب 90 کروڑ روپے منظور کرلیےگئے۔ واسا کی 418 سکیموں کیلئے 12 ارب 76 کروڑ روپے منظور کر لئے گئے۔ سیوریج نکاسی اور پختہ گلیوں کیلئے 68 ارب 63 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ۔پہلے فیز میں لاہور کے 6 زونز کیلئے ترقیاتی فنڈز منظور کیے گئے۔راوی زون کی 65 سکیموں کیلئے 8 ارب 35 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔ داتا گنج بخش زون کی 24 سکیموں کیلئے 3 ارب 67 کروڑ روپے کی منظوری سمن آباد زون کی 9 سکیموں کیلئے ایک ارب 25 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔