پی ٹی آئی دفتر ڈی سیل نہ کرنیکی درخواست آئندہ ہفتے تک ملتوی

0
118

اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کا مرکزی دفتر ڈی سیل نہ کرنے پر سی ڈی اے کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین اس موقع پر عدالت میں پیش ہوئے تھے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے اس حوالے سے سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ ہم اس درخواست کو آئندہ ہفتے سنیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینٹرل سیکریٹریٹ پر کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر دفتر کا ایک حصہ گرا دیا تھا اور دفترسیل کردیا تھا۔