ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے مفتی اعظم، سینئر علما کی کونسل کے چیئرمین اور علمی تحقیق اور فتوی کے صدر شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے سنہ 1445 ہجری کے لیے تمام حجاج کرام سے کہا ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ہدایات میں سب سے پہلے حج پرمٹ حاصل کرنا اور وزارت صحت کی طرف سے اعلان کردہ ویکسین حاصل کرنے کا عہد کرنا شامل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ بغیر اجازت کے حج کرنے والا گناہ گار ہوگا۔ بغیر اجازت حج پر جانا جائز نہیں ہے۔ یہ شریعت کے مطلوبہ مفادات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصالح کو بہتر کرنا اور برائی کو دور کرنا شریعت میں شامل ہے۔مفتی اعظم نے کہا کہ دانش مند قیادت اور مملکت نے حج کے متعلق ضوابط اور ہدایات بنائے ہیں جن کا مقصد عازمین کے استقبال کو آسان بنانا اور ان کا انتظام کرنا، انہیں ہر طرح کے آرام و آسائش فراہم کرنا، اور انہیں آسانی کے ساتھ عبادات کی ادائیگی میں مدد کرنا ہے۔ مملکت سعودی عرب کی حکومت نے دونوں مقدس مساجد، اسلام اور مسلمانوں کی دیکھ بھال میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔
مقبول خبریں
2 سال میں ترسیلاتِ زر میں 10 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا،وزیر خزانہ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ترسیلاتِ زر میں اضافے کو ریکارڈ اضافہ قرار دیدیا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ...
بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے حکومت بھی متفق نہیں، رانا ثنااللہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں...
ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف ورزی ہیں، نائب...
اسلام آباد (این این آئی) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے ایران کی خود مختاری کی صریحا خلاف...
اسرائیلی حملے میں نقصانات پر ایرانی عوام سے اظہارِ ہمدردی کرتا ہوں، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
تہران کو دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان کی ایران پر غیرقانونی اسرائیلی جارحیت...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے...