اسلام آباد (این این آئی)لاہور پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد دائر مقدمات کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔اپنے بیان میں نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی حکومت کی جانب سے کارکنان پر دائر مقدمات کی شدید مذمت کرتی ہے، کارکنان کے خلاف مقدمات حکومت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کے انعقاد پر مقدمات کا اندراج اور دھمکیاں دینا اپوزیشن کا ڈرانے کی ناکام کوشش ہے۔انہوںنے کہاکہ جلسے کا انعقاد اور جلسے میں شرکت کارکنان کا بنیادی حق ہے، جسے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ایک طرف جلسے کی اجازت دینے کا جھوٹا دعوی اور دوسری جانب مقدمات دائر کر رہی ہے، وسیم اکرم پلس حکومت کارکنان کے خلاف دائر مقدمات فوری واپس لے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...