خانہ کعبہ دیکھ کرسانس لینا بھول گئی تو بھائی نے سانس لینا یاد دلایا، نتاشا علی

0
112

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ نتاشا علی نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے زندگی میں پہلی بار خانہ کعبہ کو آنکھوں کے سامنے دیکھا تو وہ سانس لینا بھول گئی تھیں، تب انہیں ان کے بھائی نے جھٹکا دے کر سانس لینے کا کہا۔نتاشا علی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میںکیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔اداکارہ کی پروگرام کے دوران پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات کو دیکھنے کی بات کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں نتاشا علی بتاتی ہیں کہ ان کی زندگی کا سب سے خوشگوار یا خوشی کا لمحہ ان کی جانب سے پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنا ہے اور آج بھی وہ پہلی بار خانہ کعبہ کو دیکھنے کی بات کو یاد کرتی ہیں تو انہیں خوشگوار خوشی کا احساس ہوتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ خانہ کعبہ سمیت دیگر مقدس مقامات کو صرف ٹی وی پر ہی دیکھا تھا لیکن جب انہوں نے انہیں پہلی بار حقیقت میں آنکھوں کے سامنے دیکھا تو ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔وہ بتاتی ہیں کہ عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی خوشی ان کی زندگی میں آنے والی تمام خوشیوں سے زیادہ اہم ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے شادی کی، بچے ہوئے، کیریئر میں عروج حاصل کیا اور بھی بہت ساری خوشیاں ان کی زندگی میں آئیں لیکن پہلی بار عمرے کی سعادت حاصل کرنے اور خانہ کعبہ کو دیکھنے کی خوشی سب سے اہم ہے۔اداکارہ ویڈیو میں بتاتی ہیں کہ جب 2016 میں وہ پہلی بار بھائی کے ہمراہ عمرے پر گئیں تو جیسے ہی انہوں نے خانہ کعبہ کو آنکھوں کے سامنے دیکھا تو ان کی آنکھوں خوشی کے آنسوں آگئے اور وہ کچھ دیر کے لیے سانس لینا بھول گئیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے بھائی نے انہیں جھٹکا دے کر جگایا اور کہا کہ سانس لو اور اللہ اکبر پڑھ کر آگے چلتی رہو۔