اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ سیاست سے کنارہ کشی نہیں کی، غریب آدمی کو اڈیالہ جانے کے لیے 2 ہزار روپے چاہیے ہوتے ہیں، اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے۔عدالت کے باہر شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا فائنل میچ بھارت کے ساتھ تھا، ہم ہار گئے، پاکستان کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، ہر صبح ملک میں ایک بری خبر آتی ہے، یہ بھی ایک بری خبر ہے۔انہوںنے کہاکہ 500 آدمیوں کو جھوٹے کیسز میں اڈیالہ میں رکھا ہوا ہے، غریب آدمی کو اڈیالہ جانے کے لیے 2 ہزار روپے چاہیے ہوتے ہیں، اس عید پر بے گناہ لوگوں کو رہائی ملنی چاہیے، حکومت کو نوٹس لینا چاہیے، جب تک بے گناہ لوگ جیلوں سے نہیں نکلالے جائیں گے عزت کے خواہشمند افراد کو عزت نہیں ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اب میری طرح سائیڈ پر ہی رہیں وہ دن گئے جب خلیل جبران فاختہ اڑایا کرتے تھے، 2 مہینے سیاسی طور پر اہم ہیں، فیصلے کرنے ہوں گے، میں نے سیاست سے کنارہ نہیں کیا، 2 مہینے تک سائیڈ پر ہوں ، حکومت کو نہ یو اے ای، نہ سعودی عرب اور نہ چین سے پیسے ملے، ان بھکاریوں کو کوئی خیرات بھی نہیں دے رہا، 2 ماہ میں چور لٹیروں کی سیاست کا فیصلہ ہوگا، اس بار عید کے بعد قربانی ہوگی، کھال سمیت ہوگی قصائی کا انتظام ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...